نومبر میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کیساتھ 1956 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں

686

اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے ساتھ نومبر 2020 میں 1956 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں 41 فیصد اضافہ دیکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں میں 71 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ طور پر اور 26 فیصد سنگل میمبر کمپنیوں کے طور رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ تین فیصد کمپنیاں پبلک اَن لسٹڈ، بغیرمنافع ایسوسی ایشنز، ٹریڈ آرگنائزیشنز، غیرملکی کمپنیاں اور لمیٹڈ ابیلیٹی پارٹنرشپ (ایل ایل پی) کے طور پر رجسٹرڈ ہوئیں۔

نومبر میں 99 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹرڈ کیا گیا، 30 فیصد نئی کارپوریشنز کو اسی دن ہی رجسٹرڈ کر دیا گیا تھا۔ زیرِجائزہ عرصے کے دوران بیرونِ ملک غیرملکی صارفین نے 117 کمپنیاں رجسٹرڈ کرائیں۔

رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں میں ٹریڈنگ سیکٹر 319 انکارپوریشنز کمپنیوں کے ساتھ سرِفہرست رہا، جس کے بعد 230 آئی ٹی کمپنیاں، 209 کنسٹرکشن، 198 سروسز، 139 رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنیاں، کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ، خوراک اور مشروبات کے ہر ایک شعبے میں بالترتیب 74، 74 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

اعدادوشمار کے مطابق ای کامرس میں رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد 73، انجنئیرنگ کمپنیوں کی تعداد 60، سیاحت 51، تعلیم 48، فارماسیوٹیکل 47، مارکیٹ اینڈ ڈویلپمنٹ 43، ٹیکسٹائل 40، ٹرانسپورٹ 35، کیمیکل 33، ہیلتھ کئیر31، آٹو اینڈ الائیڈ 27، فیول اینڈ انرجی اور کان کنی اینڈ کیورنگ کے شعبوں میں 23، 23 کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔

اسی طرح، لاگنگ کی 22 کمپنیاں، کاسمیٹکس اینڈ ٹائلٹریز کی 21، مواصلات کی 17، نشریات اور ٹیلی کاسٹنگ کی 16، توانائی کی پیداوار کی 14، کیبلز اینڈ الیکٹرک گڈز اور سٹیل اینڈ الائیڈ کی بالترتیب 12، 12 کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔

اس کے علاوہ 65 کمپنیاں دیگر کیٹیگری میں رجسٹرڈ کی گئیں۔

34 کمپنیوں میں غیرملکی سرمایہ کاری رپورٹ کی گئی، سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں آسٹریلیا، چین، جرمنی، ایران، اٹلی، کازکستان، ساؤتھ کوریا، لبنان، موزیمبیک، نیدرلینڈ، روس، سپین، سوئٹزرلینڈ، شام، ترکی، یو اے ای، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔

سب سے زیادہ 628 کمپنیاں اسلام آباد سے رجسٹرڈ ہوئیں، جس کے بعد 625 اور 349 کمپنیاں بالترتیب لاہور اور کراچی سے رجسٹرڈ کی گئیں۔ پشاور، ملتان، فیصل آباد، گلگت بلتستان، کوئٹہ اور سکھر کے رجینل دفاتر میں رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد بالترتیب 127، 109، 64، 27،22 اور پانچ بتائی جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here