بجلی صارفین 12 ارب کا بوجھ برداشت کرنے کیلئے تیار ہو جائیں

557

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپیہ 11 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس سے صارفین پر مجموعی طور پر 12 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

 نیپرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ستمبر 2020ء کے دوران استعمال ہونے والی بجلی کے لیے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی وجہ سے قیمت میں اضافے کی اجازت دی گئی ہے اور موجودہ دسمبر کے بل میں صارفین سے اسے وصول کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق ستمبر میں بجلی کی پیداوار پر فیول کاسٹ تین روپے 95 پیسے فی یونٹ تھی  جبکہ ایڈوانس فیول کاسٹ دو روپے 84 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین (ماہانہ 50 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے) مستثنیٰ ہوں گے۔

ادھر وفاقی کابینہ نے بھی نیپرا کی طرف سے مالی سال 20-2019.کے دوسری اور تیسری سہ ماہی کے لئے بجلی کے نرخوں میں بقایا ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دیدی ہے اور کہا ہے کہ اس منظوری سے صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here