ملائیشین کارساز کمپنی پاکستان میں ’پروٹون ایکس۔70‘ متعارف کرائے گی

1166

اسلام آباد: گاڑیاں تیار کرنے والی ملائیشین کمپنی پروٹون پاکستان میں “پروٹون ایکس۔70” متعارف کروا رہی ہے جو کمپنی کی جانب سے پاکستان میں متعارف کرائی جانے والی پہلی گاڑی ہو گی۔

پروٹون ایکس 70 سے پاکستان میں صارفین کو جدید ٹیکنالوجی کی حامل سفری سہولیات دستیاب ہوں گی۔ کمپنی کے اعلامیے کے مطابق پروٹون پاکستانی الحاج آٹوموٹیو کی شراکت داری سے انٹیلی جنٹ آٹو موبائلز کی اسمبلنگ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

کوریا جنوب مشرقی ایشیا کی آٹو انڈسٹری پر کیسے قبضہ جما رہا ہے؟

پاکستان میں الیکٹرک بسوں کی مینوفیکچرنگ، دو نئی کمپنیاں میدان میں

الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے چین کے بعد جرمن کمپنی کے ساتھ بھی معاہدہ

سفری سہولیات میں انقلاب، پاکستان میں پہلی الیکٹرک بائیک شئیرنگ سروس کا آغاز

کیا الیکٹرک گاڑیاں پاکستان میں بگ تھری کی اجارہ داری کا خاتمہ کر سکیں گی؟

پاکستان میں سب سے پہلے متعارف کرایا جانے والا پروٹون ایکس۔70 ماڈل انٹیلی جینٹ فیچرز کے علاوہ ایس یو وی خصوصیات کا حامل ہو گا جس کا مقابلہ مارکیٹ میں موجود کِیا سپورٹیج، ہنڈائی ٹکسن، ڈی ایف ایس کے گلوری 580 کے علاوہ ایم جی ایس یوویز سے ہو گا۔

واضح رہے کہ پروٹون کو ٹیکنالوجی میں برتری حاصل ہے جس کی وجہ سے کمپنی کی تیارکردہ گاڑی پروٹون ایکس 70، نیکسٹ جنریشن ٹرین 1.5 ایل ٹربو چارجڈ انجن کے ساتھ ساتھ 7 سپیڈ ڈی سی ٹی ٹرانسمیشن جیسی خصوصیات کی حامل ہے۔

پروٹون کی تیاری میں پاور ٹرین ٹیکنالوجی کے حوالہ سے کمپنی کو کارساز عالمی اداروں گیلے اور والو کی معاونت بھی حاصل ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here