گیس بحران سے نبردآزما ہونے کیلئے صنعتوں کیلئے نئے کنکشن دینے پر پابندی

687

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے رواں موسمِ سرما کے دوران گیس کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے صنعتوں کو نئے کنکشن دینے پر پابندی لگا دی۔

ذرائع کے مطابق 8 دسمبر 2020ء کو وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ کمیٹی برائے انرجی کے رواں سال (2020-21ء) کے موسمِ سرما کے دوران قدرتی گیس کی قلت پوری کرنے کے حوالے سے منظور کردہ رولز آف بزنس کی توثیق کی گئی جس میں صنعتی یونٹس کے لیے نئے گیس کنکشن پر پابندی عائد کرنا بھی شامل ہے۔

یہ بھی واضح رہے جن صنعتی یونٹس کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے ان یونٹس کو نئے گیس کنکشن نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کو ایگروٹیک اور فاطمہ فرٹیلائزر کو گیس کی سپلائی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ وزارتِ صنعت و پیداوار کو بھی کھاد ذخائر پر نظر رکھنے کا حکم دیا گیا۔

اجلاس کے دوران، سیکرٹری پیٹرولیم نے جنوری 2021ء تک گیس کی طلب اور رسد کا جائزہ پیش کیا اور گیس بحران پر قابو پانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here