اسلام آباد: پاکستان نے یورپین یونین (ای یو) میں بھارت کا باسمتی چاول کے لیے جیوگرافیکل انڈیکیشن (جی آئی) ٹیگ حاصل کرنے کا دعویٰ چیلنج کر دیا۔
یورپین یونین میں یہ دعویٰ دائر کرنے کی ڈیڈلائن میں دو روز باقی تھے۔ انٹیلیکچؤل پراپرٹی آرگنائزیشن (آئی پی او) پاکستان کے حکام کے مطابق بھارت کے جی آئی ٹیگ حاصل کرنے کے دعویٰ کے خلاف برسلز بیسڈ انٹرنیشنل لاء فرم (Messrs Altius) کے ذریعے درخواست دائر کی گئی ہے۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے برآمدکنندگان کو یقین دلایا ہے کہ حکومت ہر طرح سے اس کیس کا دفاع کرے گی۔
یہ بھی پڑھیے:
’پاکستان باسمتی چاول پر بھارتی دعویٰ یورپی یونین میں چیلنج کرے گا‘
باسمتی چاول کس کا؟ درآمدکنندگان کا یورپی یونین میں بھارتی دعویٰ چیلنج کرنے کا فیصلہ
یورپی کمیشن کے قوانین کے مطابق یورپی یونین کے سرکاری جریدے میں شائع ہونے والی کسی بھی درخواست کے خلاف تین ماہ کی مدت میں دائر کردہ درخواست کی پیروی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، اس کا مطلب یہ تھا کہ پاکستان کو 11 دسمبر 2020ء سے قبل درخواست دائر کرنا تھی۔
اس وقت بھارت یورپ کو 65 فیصد باسمتی چاول برآمد کر رہا ہے جبکہ پاکستان 35 فیصد چاول برآمد کر رہا ہے۔ پاکستان کے چاول کی یہ خصوصی قسم برآمد کرکے ایک ارب ڈالر تک زرمبادلہ کماتا ہے۔