پاکستان نے سعودی کمپنی کی جانب سے کرنل رائس ٹریڈمارک کی غیرقانونی رجسٹریشن منسوخ کروا دی

وزارت کامرس کو رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے بتایا تھا کہ سعودی عرب میں ایک کمپنی اپنے ٹریڈ مارک میں 'کرنل' کا لفظ استعمال کر رہی ہے جو پاکستان کے مشہور سپر کرنل چاول کے نام سے ملتا جلتا ہے

850

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے اوورسیز رائس کمپنی کی جانب سے غیرقانونی طریقے سے ‘کرنل’ چاول کی ٹریڈمارک کی رجسٹریشن منسوخ کرانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ “مجھے خوشی ہے کہ ہم نے اوورسیز رائس کمپنی کی جانب سے ‘کرنل’ ٹریڈ مارک کی غیرقانونی رجسٹریشن معطل کرانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے”۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے انٹیلیکچؤل پراپرٹی رائٹس کے غیرمنصفانہ استعمال کے مترادف ہے، جیسا کہ ‘سپر کرنل’ لفظ پریمیم پاکستانی رائس سے ملتا جلتا ہے۔

مشیر تجارت نے رائس ایکسپورٹرز آف پاکستان کا اس مسئلے کو وزارتِ تجارت کے نوٹس میں لانے کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں برآمدکنندگان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس طرح کی خلاف ورزیوں کے بارے میں وزارت کو آگاہ کرتے رہیں تاکہ ہم پاکستان کے انٹیلیکچول رائٹس کا تحفظ کر سکیں۔

وزارتِ تجارت کو رائس ایکسپورٹرز کی جانب سے اس مسئلے پر 6 اگست 2020ء کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا تھا سعودی عرب میں کوئی کمپنی پاکستان ٹریڈ مارک سے ملتا جلتا نام استعمال کر رہی ہے، لہذا اس مسئلے کو سعودی حکومت کے ساتھ سفارتی طور پر ل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے:

درآمدی آرڈر کم، چاول کی قیمت گر گئی

باسمتی چاول کس کا؟ درآمدکنندگان کا یورپی یونین میں بھارتی دعویٰ چیلنج کرنے کا فیصلہ

مشیر تجارت نے اپنے ٹویٹ میں ٹریڈ مارک کی رجسٹریشن حاصل کرنے والی کمپنی یا ملک کا نام ظاہر نہیں کیا تاہم ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق مختلف وزارتوں میں سینئر حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رجسٹریشن سعودی عرب میں ہوئی تھی۔

یہ دوسرا موقع ہے کہ ایک سعودی کمپنی نے رائس ٹریڈمارک کے لفظ ‘کرنل’ کو غیرقانونی طریقے سے موناپولائز کرنے کی کوشش کی ہے، اس سے قبل 2003 میں بھی ایسی ہی ایک کوشش ناکام بنائی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here