ڈریپ نے ریمڈیسوئیر کی قیمت میں کمی کر دی

563

اسلام آباد: کورونا وائرس میں کسی حد تک موثر دوا ریمڈیسوئیر کے 100 ملی گرام پائوڈر و محلول پر مشتمل پیکٹ کی قیمت میں 3564 روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے اینٹی وائرل دوا کی قیمت میں کمی کا ایس آر او جاری کر دیا، ریمڈی سوئیر 100 ملی گرام پائوڈر یا محلول کی قیمت 5680 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 

ریمڈیسوئیر انجیکشن کی قیمت میں واضح کمی کی منظوری

’چار ارب ڈالر ہوں گے تو غریب اقوام کو کورونا ویکسین میسر آئے گی‘

کورونا ویکسین خریدنے کیلئے پاکستان عالمی بنک سے 153 ملین ڈالر امداد لے گا

واضح رہے کہ 2 دسمبر 2020ء کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریمڈیسوئیر (REMDESIVIR) انجیکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری دی گئی تھی اور 100 ملی گرام انجیکشن کی قیمت 9244 روپے سے کم کر کے 5680 روپے مقرر کی گئی تھی۔

اس سے قبل ڈریپ نے 27 اکتوبر کو اس دوا کی قیمت فکس کرکے ایس آر او جاری کیا تھا، دوا کی مقرر شدہ ایم آر پی کے حصول کیلئے دو شرائط ہوں گی۔

ڈرگ امپوٹرز کیلئے لازم ہو گا کہ وہ ڈریپ کی کاسٹنگ اینڈ پرائسنگ ڈویژن کو دوا کی ایم آر پی پیش کریں۔ ڈرگ لیبلنگ اینڈ پیکنگ رولز 1986 کے تحت پیکٹ کے لیبل پر ایم آر پی پرنٹ کرنا بھی لازم ہو گا۔

ڈریپ نے رواں برس 11 جون کو ریمڈیسوئیر کی ایمرجنسی استعمال کی اجازت دی تھی اور اس ضمن میں باضابطہ ایڈوائزری جاری کی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here