نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے کیخلاف ٹیکس امور سے متعلق تحقیقات

533

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن ٹیکس ادائیگی کے امور سے متعلق محکمہ انصاف کی تحقیقات کی زد میں آ گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے ہنٹر بائیڈن نے نومنتخب امریکی صدر کی اقتدار منتقلی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ان کے ٹیکس امور سے متعلق ڈیلاویئر کے اٹارنی دفتر کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

جوبائیڈن نے اپنا وزیر خارجہ چن لیا

جوبائیڈن نے اپنا وزیر دفاع کس کو نامزد کیا؟

امریکی صدر ٹرمپ کے چین میں بینک اکائونٹ کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ ’’مجھے منگل (8 دسمبر) کو اپنے خلاف ٹیکس امور کی تحقیقات بارے معلوم ہوا اور میں نے اس کیس کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔‘‘

ہنٹربائیڈن نے اپنے بیان  میں کہا کہ ’’مجھے یقین ہے کہ ان معاملات کے پیشہ ورانہ اور معروضی جائزہ سے ظاہر ہو گا کہ میں نے پیشہ وارانہ ٹیکس مشیروں کے مفاد سمیت اپنے معاملات کو قانونی اور مناسب طریقے سے نبھایا ہے۔‘‘

تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کون سے ادارے اور کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ معاملات پر ہنٹر بائیڈن کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

وکیل ہنٹر بائیڈن نجی کمپنی میں کام کر چکے ہیں، اس کے ساتھ وہ نیشنل ریل بورڈ سمیت کئی اداروں کے بورڈز کی قیادت کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 2019ء سے ہنٹر بائیڈن کو یوکرین اور چین کے ساتھ معاملات پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here