سینٹیاگو: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے چلی میں مقامی کمپنیوں کے ساتھ مل کر 11.3 ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جس کو ملک کی 28 سالہ تاریخ میں کسی کمپنی کی جانب سے سب سے بڑی سرمایہ کاری قرار دیا جا رہا ہے۔
چینی خبر رساں ادارے کےمطابق چلی کے صدر سیبستین پائنرا نے سرکاری دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرمایہ کاری “ٹرانسفارم چلی” منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک میں ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ٹرانسفارم چلی‘ کے پہلے مرحلے میں ٹیک انفراسٹرکچر کے قیام سمیت مائیکروسافٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹرز تعمیر کیے جائیں گئے اور ان میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کو مفت ڈیجیٹل مہارت کی تربیت دی جائے گئی۔
صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک اچھی خبر ہے، ناصرف معیشت اور روزگار کے لئے بلکہ ملک کو اوپر اٹھانے کے لیے بھی یہ بہت اہم ہے اور اس سرمایہ کاری کی بدولت آئندہ چار برسوں کے دوران 51 ہزار نئی ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی۔