کراچی: چین کی ویڈیوز شئیرنگ ایپ لائیکی (Likee) پاکستان میں بھی اپنے آپریشنز کا آغاز کرے گی، دنیا بھر میں کمپنی کے صارفین کی تعداد 150 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔
پاکستان میں ویڈیو کمپنی لائیکی کی ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 10 لاکھ سے متجاوز ہو چکی ہے اور مقامی ورژن شروع کرنے کی بناء پر نئے ریکارڈز بنانے کی توقع ہے، کمپنی نے پاکستان میں صارفین کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے اپنے آپریشنز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
’یقین دہانی‘ کے بعد ٹک ٹاک سے پابندی ختم
ٹک ٹاک کی اردو زبان میں تازہ ترین کمیونٹی گائیڈ لائنز جاری
لائیکی سنگارپور سے اپنے آپریشنز چلاتی ہے اور یہ بیگو ٹیکنالوجیز (Bigo technologies) کی ذیلی کمپنی ہے جو چینی کمپنی جوائے (JOYY) کی زیرملکیت ہے، یہ ایپ آئی فون اور اینڈرائڈ دونوں قسم کے صارفین کیلئے دستیاب ہے۔
2017ء میں متعارف ہونے والی لائیکی نے مختصر دورانیے کی ویڈیو بنانا آسان بنا دیا ہے، یہی وجہ سے کہ اس کے صارفین کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ ایپ صارفین کو ویڈیوز بنانے کے دوران خصوصی ایفیکٹس بھی فراہم کرتی ہے اور یہی اس کی انفرادیت سمجھی جاتی ہے، یہ خصوصی ایفیکٹس پُرکشش اور متحرک اسٹیکرز کے ساتھ ساتھ ویڈیو ایڈٹنگ ٹولز پر مبنی ہوتے ہیں۔