متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ

774

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک اور سرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکر اکتوبر 2020  تک کی مدت میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں 39.40 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: 

گزشتہ 11 ماہ کے دوران پاکستان میں کتنی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ہوئی؟

ترکی کا بڑا کاروباری گروپ پاکستانی رئیل سٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے تیار

سات سالوں میں سی پیک منصوبوں پر کتنے ارب ڈالر سرمایہ کاری ہوئی؟

جولائی تا اکتوبر، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 73 کروڑ 31 لاکھ ڈالر رہا

گزشتہ مالی سال 2019ء کے ابتدائی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا حجم منفی 21.8 ملین ڈالر رہا تھا۔

امارات کی جانب سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم منفی 29.8 ملین ڈالر اور پورٹ فولیو سرمایہ کاری کا حجم 69.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

ماہانہ اعتبار سے اکتوبر 2020ء کے دوران پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے سرمایہ کاری کا حجم 8.9 ملین ڈالر رہا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 9.1 فیصد اضافے سے 733.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 672 ملین ڈالرتھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here