علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کو گیس فراہمی، سوئی ناردرن نے 839 ملین طلب کر لئے

192

اسلام آباد: سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے مالی سال 2020-21ء کے لئے اپنی متوقع محصول آمدنی کی ضرورت (ای آر آر) میں پہلے مطلع شدہ خصوصی معاشی زون (ایس ای زیڈ) کو گیس کی فراہمی کے لئے 839 ملین روپے طلب کر لیے۔

یہ پیش رفت وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری رزاق دئواد کی جانب سے گزشتہ ہفتے خصوصی اقتصادی زونز کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی تاکید کے بعد عمل میں آئی ہے۔

فیصل آباد میں علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زون میں مختلف سہولیات کی فراہمی کو مرحلہ وار 2022ء تک مکمل کر لیا جائے گا، یہ زون ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکلز، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کیمیکل، آٹوموبائیل ، سروس کمپلیکس سمیت متعدد شعبوں پر مشتمل ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here