پاکستانی بزنس کمیونٹی کی بنائی گئی ائیرسیال کا پہلا طیارہ سیالکوٹ پہنچ گیا

1096

سیالکوٹ: ائیرسیال کا پہلا طیارہ ائیربس اے 320 سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان سیالکوٹ کا دورہ کریں گے جہاں وہ ائیر سیال کے فضائی آپریشنز کا افتتاح کریں گے جس کے بعد پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔ وزیراعظم سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ایک تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: 

کیا پی آئی اے کی جگہ عسکری ائیرلائن آ رہی ہے؟

پاکستان کی نئی فضائی کمپنی ائیرسیال دسمبر میں اڑان بھرنے کو تیار

سیالکوٹ: کھیلوں کا سامان بنانے والا شہر اب ایوی ایشن کا مرکز بن رہا ہے، کامیابی کی رفتار ناقابل یقین

اس سے قبل ائیر سیال کا مذکورہ طیارہ گزشتہ اتوار کو امریکی ریاست فونیکس (Phoenix) سے براستہ سکندریہ (مصر) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچا تھا جہاں اسے پانی کی توپ سے روایتی سلامی دی گئی تھی۔

یکم دسمبر کو وفاقی کابینہ نے ہوا بازی ڈویژن کو ائیر سیال پرائیوٹ لمیٹڈ کے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کی تجدید کی اجازت دی تھی جس کے بعد یہ ائیرلائن اندرون ملک پروازوں کا آغاز کر سکتی ہے۔

ائیرسیال ابتدائی آپریشنز کا آغاز ائیربس کی A320-200s سیریز کے تین طیاروں سے کرے گی، جو ائیر کیپ (AerCap) سے لیز پر حاصل کیے گئے ہیں، یہ ہوائی جہاز لیز پر دینے والی دنیا کی بڑی کمپنی ہے جس کا ہیڈکوارٹرز ڈبلن آئیرلینڈ میں ہے۔

اس سے قبل ائیرلائن نے جون 2020ء میں اپنے فضائی آپریشنز کا آغاز کرنا تھا لیکن کورونا وائرس کے باعث فضائی سفری پابندیوں کی وجہ سے پروازیں اڑانے کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔

نجی فضائی کمپنی ائیر سیال کی بنیاد سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے کامیاب منصوبے کے بعد سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے ممبران نے 2015ء میں رکھی تھی اور اس میں چار سو زیادہ شئیر ہولڈر ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here