سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 310.6 ملین ڈالر کمی

574

اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 310.6 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 3 دسمبر 2020ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 20.241 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

مجموعی20.241 ارب ڈالر میں سے سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 13.110 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.130 ارب ڈالر تھا۔

پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 20.552 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 13.415 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس 7.136 ارب ڈالر کے ذخائر تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here