محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے 43 کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس جمع کر لیا

806

ملتان: محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے جاری مالی سال کے لیے 675 ملین روپے کے طے کردہ پراپرٹی ٹیکس کے ہدف میں سے نومبر تک 430 ملین روپے کا پراپرٹی ٹیکس جمع کر لیا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد حسین قصوری نے میڈیا کو اس حوالے سے بتایا کہ پانچ فیصد رعایت کی پیشکش ختم ہو گئی ہے اور اب صرف ای-پیمنٹ سسٹم کے ذریعے ہی ٹیکسز کی ادائیگی دستیاب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع ملتان میں ایک لاکھ 55 ہزار پراپرٹی ٹیکس صارفین تھے جبکہ ان میں سے 50 فیصد نے اب تک ٹیکس جمع کرائے ہیں، پراپرٹی ٹیکس اکھٹے کرنے کا عمل معمول کے مطابق جاری ہے اور ابھی تک کسی قسم کا کریک ڈاؤن نہیں کیا گیا جس کی وجہ ٹیکس دہندگان کو کورونا وائرس کی وجہ سے سہولیات دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

پنجاب حکومت نے پراپرٹی ٹیکس پورٹل متعارف کرا دیا

قومی اسمبلی، اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری وقف پراپرٹیز بل 2020ء منظور

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (ای ٹی او) نے بتایا کہ ٹیکس اکٹھے کرنے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے محکمے نے دسمبر سے ٹیمیں تشکیل دینا شروع کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ انسپیکٹرز نئے یونٹس کو ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار میں لانے کے لیے ایک سروے کا آغاز کریں گے۔

عہدیدار نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے محکمے کے دفاتر میں حفاظتی اقدامات کے ذریعے کورونا ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here