پاکستان اور چین کے درمیان روزانہ کارگو فلائٹس کیلئے معاہدہ طے

پاکستان کا چین کے ساتھ روزانہ کارگو پروازیں چلانے کے لیے معاہدہ طے، کورونا وائرس کے دوران دنیا بھر میں فضائی کارگو کی مانگ میں غیرمعمولی اضافہ، پی آئی اے مسافر طیارے کارگو میں تبدیل کرکے موقع کا فائدہ اٹھائے گی

632

اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر براہِ راست کارگو پروازوں کا معاہدہ طے پا گیا، پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) اور اورینٹل سکائی ایوی ایشن نے کارگو چارٹر کے معاہدے پر دستخط کیے۔

پی آئی اے آفس میں پی آئی اے جنرل مینجر (چارٹرز) اور اورینٹل سکائی ایوی ایشن کے ایم ڈی رُش وانگ (Rush Wang) نے کارگو پروازوں کے معاہدے پر دستخط کیے۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ائیرمارشل ارشد ملک اور چیف کمرشل آفیسر علی طاہر قاسم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

معاہدے کے مطابق ہفتے میں پی آئی اے کی سات پروازیں چین کے شہر Urumqi کیلئے چلائی جائیں گی، جن میں چار پروازیں اسلام آباد اور تین لاہور سے اڑان بھریں گی۔

کارگو سیکٹر میں پی آئی اے نے کبھی روزانہ کی بنیاد پر پروازیں نہیں چلائیں، اس لیے محکمے کے لیے یہ اپنی نوعیت کی پہلی فلائٹ آپریشنز ہوں گی۔ ان پروازوں کے لیے پی آئی اے اپنے اے 320 ایس طیاے استعمال کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

چین کیلئے کارگو فلائٹس، ریان ائیر نے پی آئی اے سے بوئنگ 777 طیارے کرائے پر لے لیے

پی آئی اے کی نو ماہ کی مالیاتی کارکردگی کے نتائج جاری ، بھاری نقصان

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت کورونا وائرس کے دوران دنیا بھر میں فضائی کارگو کی مانگ میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے اور اس صورتحال کا فائدہ اٹھانے کے لیے زیادہ تر مسافر طیاروں کو بھی کارگو کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ “چین اور وسطی ایشیائی روٹس پر کئی شعبوں میں اپنی کارگو پروازیں چلانے کے لیے پی آئی اے مواقع کی تلاش کا تجزیہ کر رہی ہے۔ پی آئی اے پہلے کرغستان کے شہر بیشکک اور چین کے صوبے ژیان میں اپنے مسافر اور کارگو چارٹرز چلا رہی ہے”۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے پی آئی اے کے سربراہ ارشد ملک نے ائیرلائن کی آمدن کے ذرائع بڑھانے کے لیے اقدامات کو سراہا اور اورینٹل سکائی ایوی ایشن کے ایم ڈی کا پی آئی اے کے ساتھ تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر کنیکشن، ٹریڈ اینڈ کامرس سے بڑا فائدہ ہو گا اور دنیا بھر کی کمرشل ایوی ایشن کو تباہ کن نقصان ہونے کے بعد معمول پر لانے میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here