پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں پر کرایہ کم کر دیا

550

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے اندرونِ ملک پروازوں میں سفر کرنے والے شہریوں کے کرائے میں 30 فیصد تک رعایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے 3 دسمبر 2020 سے کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ۔ فیصل آباد، سیالکوٹ اور پشاور سے سفر کرنے والے شہریوں کو کرایوں میں رعایت دے گی،۔

مذکورہ شہروں سے سفر کرنے والے مسافروں کو اب یکطرفہ کرایہ 8500 روپے اور دوطرفہ کرایہ 17 ہزار روپے دینا ہو گا، اس سے پہلے مسافر یکطرفہ کرائے کی مد میں 12275 روپے اور دوطرفہ کرائے کی مد میں 24600 روپے ادا کرتے تھے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے کہا ہے کہ کرایوں میں کمی کا مقصد چھٹیوں کے دوران اپنے گھروں کو سفر کرنے والے شہریوں کو کرایوں میں سہولیات دینا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here