خواہش ہے ہوآوے چین کے بعد پاکستان میں اپنا مرکز قائم کرے: فواد چوہدری

1275

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انہوں نے چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے سے درخواست کی ہے کہ اردو کے سافٹ وئیر بنانے کے لئے پاکستان کی مدد کرے۔

جمعرات کو چین کی موبائل کمپنی ہواوے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سائنس کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں، خواہش ہے کہ ہوآوے چین کے بعد پاکستان میں اپنا مرکز قائم کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پی ڈی ایم کے جلسوں سے ترقی نہیں کرے گا بلکہ سائنس و ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر ہی ترقی کر سکتا ہے، اگر ترقی کرنی ہے تو ہمارا انحصار ٹیکنالوجی سائنس اور عقل پر ہونا چائیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ان کی وزارت پہلی ہو گی جسے ہواوے کی نئی پروڈکٹ ’آئیڈیا ہب‘ ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 15 سے 20 سالوں میں گاڑیاں الیکٹرک پر منتقل ہو جائیں گی جبکہ فائیوجی ٹیکنالوجی دنیا میں انقلاب لے کر آئے گی، فائیوجی کے بعد لوگ واشنگٹن میں بیٹھ کر لاہور سے سرجری کرا سکیں گے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ عدالتوں اور جیلوں کے لئے نیا سسٹم تیار کرنے جا رہے ہیں تاکہ ججوں اور قیدیوں کو روزانہ سفر کی مشکلات سے نکالا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں مستقبل میں کون سی نوکریاں دستیاب ہوں گی، ڈاکٹر، ڈرائیور، استاد اور کاریگر کی نوکریاں مستقبل میں ختم ہو سکتی ہیں کیونکہ ان کی جگہ جدید ٹیکنالوجی لے لے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here