حکومتی پیکج پر عملدرآمد کی جانب پہلا قدم، صنعتی صارفین کو بجلی پر بڑا ریلیف

1073

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے صنعتی صارفین کیلئے بجلی استعمال کرنے کے اوقات کی بنیاد پر ٹیرف سکیم کے خاتمہ کی منظوری دیدی۔

ای سی سی کا اجلاس جمعرات کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، وزیر اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار، وزیر ریلویز شیخ رشید، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات حسین، معاونین خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود، تابش گوہر اور ویڈیو لنک پر گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: 

’1990ء کے بعد پہلی بار فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل بحال‘

حکومت کا صنعتی شعبے کیلئے سستی بجلی کے پیکج کا اعلان

ای سی سی کے منظور کردہ صنعتی پیکج سے صنعتکاروں کو کتنا فائدہ ہو گا؟

اجلاس میں پاور ڈویژن نے صنعتی صارفین کیلئے ’اوقات کی بنیاد پر ٹیرف سکیم‘ کے خاتمہ کا کیس پیش کیا جس کا مقصد وبا کے دنوں میں بجلی کے پیک اور اَپ پیک آورز کا فرق ختم کرکے صنعتی پیکج کے تحت پیداواری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، ایک دوسرا مقصد مشکل وقت میں صنعتی یونٹس کو مسلسل چلانے کیلئے ترغیب دینا ہے۔

ای سی سی نے صنعتی صارفین کیلئے اوقات کی بنیاد پر ٹیرف سکیم کے خاتمہ اور اس ضمن میں واپڈا، ڈسکوز اور کے الیکٹرک کیلئے متعلقہ ایس آر اوز میں ترمیم کرنے کی منظوری دے دی۔

اس کے تحت صنعتی صارفین پیک آورز میں اَپ پیک کی شرح سے ٹیرف ادا کریں گے، پیک اور اَپ پیک آورز ٹیرف کے خاتمہ کا اطلاق یکم نومبر 2020ء سے 30 اپریل 2021ء تک کی مدت کیلئے ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here