کورونا کیخلاف موثر ریمڈیسوئیر انجیکشن کی قیمت میں واضح کمی کی منظوری

800

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے کورونا کے علاج میں موثر ثابت ہونے والی دوائی ریمڈیسوئیر (REMDESIVIR) کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔

ریمیڈی سوئیر کے 100 ملی گرام انجیکشن کی قیمت 9244 روپے سے کم کر کے 5680 روپے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے ریمیڈیسوئیر کے 100 ملی گرام انجیکشن کی قیمت میں 38 فیصد کمی کرنے کی تجویز دی تھی۔

اس سے قبل 16 جون کو وفاقی کابینہ نے ریمیڈی سوئیر انجیکشن کی قیمت 10 ہزار 873 روپے مقرر کی تھی تاہم 17 اگست کو ڈریپ نے مذکورہ انجیکشن کی قیمت مزید کم کرکے 9 ہزار 244 روپے مقرر کر دی تھی۔

اب بھی عالمی مارکیٹ میں ریمیڈیسوئیر کے 100 ملی گرام انجیکشن کی قیمت 50 ڈالر سے کم ہو کر 35 ڈالر ہو چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here