وبا، معاشی بحران اور قحط کے خدشات، آئندہ سال 35 ارب ڈالر امداد درکار ہو گی

عالمی سطح پر وائرس کے باعث لاکھوں افراد کو معاشی بحران اور قحط کے علاوہ ایڈز، تپ دق اور ملیریا کے باعث انسانی ہلاکتوں کی تعداد دوگنا ہو جانے کا خدشہ

484

جینوا: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بحران اور قحط کے بڑھتے ہوئے خدشے کے باعث متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے آئندہ سال 35 ارب ڈالر امداد کی ضرورت ہو گی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے لگائے گئے تخمینہ کے مطابق آئندہ سال ہنگامی امداد کی مد میں دنیا بھر میں 23 کروڑ 50 لاکھ افراد کی مدد کے لیے 35 ارب ڈالر درکار ہوں گے جو 2020ء کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ رقم ہے۔

اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوآرڈی نیٹر مارک لوکوک نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے باعث لاکھوں افراد کو معاشی بحران اور قحط کا خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ ان حالات میں عالمی سطح پر ایڈز، تپ دق اور ملیریا کے باعث انسانی ہلاکتوں کی تعداد دوگنا ہو جانے کا خدشہ بھی ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 14 لاکھ 73 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ کروڑ 35 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here