جولائی تا اکتوبر، پاکستان نے کروڑوں ڈالر کا سویابین اور پام آئل درآمد کر لیا

802

اسلام آباد: سویابین اور پام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں بالترتیب 42.99 اور30.57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لے کر اکتوبر 2020ء تک کی مدت میں 72 ہزار 631 میٹرک ٹن سویابین آئل کی درآمد پر 48.168 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 42.99 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ (جولائی تااکتوبر) کی مدت میں 48 ہزار 489 میٹرک ٹن سویابین آئل کی درآمد پر 33.68 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق اس عرصہ میں 10 لاکھ 49 ہزار 134 میٹرک ٹن پام آئل کی درآمد پر 661.44 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا، گزشتہ سال 9 لاکھ 29 ہزار 331 میٹرک ٹن پام آئل کی درآمد پر 506.58 ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں 43.49 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کے برعکس اشیائے خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 16.77 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here