آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

811

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تاہم نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل قیمت میں 4 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 105 روپے 43 پیسے فی لٹر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، حکومت نے ایل پی جی مہنگی کردی

15 دسمبر تک پیٹرول کی قیمت سو روپے 69 پیسہ فی لٹر، مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here