اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کر رہی ہے اور وائرس مثبت آنے کی شرح سات فیصد سے بڑھ کر 8.5 فیصد ہو چکی ہے۔
سوموار کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (ایسن سی او سی) کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا، متاثرہ علاقوں میں سمارٹ اور مائیکرو لاک ڈان سے متعلق تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 8.53 فی صد ہو چکی ہے، پاکستان میں 5 ہزار 82 جگہوں پر سمارٹ لاک ڈائون کیا گیا ہے، پنجاب میں ایک ہزار 459، سندھ میں 206 ، خیبرپختونخوا میں 182، وفاقی علاوہ جات میں تین ہزار 205، گلگت بلتستان میں 30 جگہوں پر سمارٹ لاک ڈائون ڈان جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
’ویکسین کے باوجود کووڈ-19 کی معاشی تباہ کاریاں جاری رہنے کا خدشہ‘
یونیسیف کا دو ارب کورونا ویکسینز ترقی پذیر ممالک کو مہیا کرنے کا منصوبہ
پاکستان کا کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ
روسی کورونا ویکسین سپوتنک 95 فیصد موثر، فی خوراک قیمت کتنی ہو گی؟
این سی او سی کے اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں مثبت کیسز کا سب سے زیادہ تناسب میرپور ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں یہ شرح 27.75 فیصد ہے، اس کے بعد مظفر آباد 23.44 اور حیدرآباد میں 18.21 فی صد ہے۔
این سی او سی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ مختلف صوبوں میں مثبت کیسز کا تناسب اس طرح ہے، آزاد کمشیر 21.3 فیصد، بلوچستان 11.95 فیصد، گلگت بلتستان 3.43 فیصد، اسلام آباد 6.30 فیصد، خیبرپختونخوا 5.57 فیصد، پنجاب 4.84 فیصد اور سندھ 14.04 فیصد ہے۔
فورم کو بتایا گیا کہ ملک کے بڑے شہروں اور اضلاع میں کوویڈ پوزیٹیو کا تناسب کچھ اس طرح ہے، لاہور 6.19 فیصد، راولپنڈی 4.83 فیصد، فیصل آباد 3.14 فیصد ہے، کراچی 17.95 فیصد، حیدرآباد 18.21 فیصد ہے۔
اسی طرح پشاور 18.09 فیصد، سوات 5.81 فیصد، ایبٹ آباد 6.22 فیصد، کوئٹہ 9.09 فیصد، اسلام آباد 6.62 فیصد، میرپور خاص 27.75 فیصد، مظفر آباد 23.44 فیصد، گلگت 5.65 فی صد ہے۔
این سی او سی کو بتایا گیا کہ پاکستان بھر میں 278 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جن میں سے پنجاب میں فیصل آباد 4، لاہور 61، ملتان 31، راولپنڈی 26، سندھ میں کراچی 61، خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد 02، پشاور 35، اسلام آباد 46، مظفرآباد 2 مریض وینیٹی لیٹرز پر ہیں۔
اسی طرح ملک بھر میں دو ہزار46 مریض انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں جن میں پنجاب 467 ،سندھ 675، کے پی 356، بلوچستان 16، اسلام آباد 323، ازاد جموں و کشمیر 23، جی بی میں پانچ ہیں اور ایسے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
دوسری جانب وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اسدعمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ این سی او سی نے آج کووڈ ویکسین کی خریداری کے لئے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے جنہیں منظوری کے لئے کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
ایس اے پی ایم صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی سربراہی میں ماہرین کی ٹاسک فورس نے ان سفارشات کو تیار کیا تھا جن پر تبادلہ خیال اور حتمی شکل دی گئی۔