مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، حکومت نے ایل پی جی مہنگی کردی

دو روپے اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 132 روپے فی کلو ہو گئی، گھریلو سلنڈر 23 روپے مہنگا ہو کر 1553 روپے، کمرشل سلنڈر 88 روپے 5976 روپے میں فروخت ہو گا

920

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر 2020ء کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں دو روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق دو روپے اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 132 روپے فی کلو ہو گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 23 روپے مہنگا ہو کر 1553 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 88 روپے مہنگا ہو کر 5976 روپے میں فروخت ہو گا۔

ایل پی جی انڈسٹری میں ذرائع کے مطابق رواں سال ایل پی جی کی مقامی پیداوار 6 لاکھ تین ہزار 997 میٹرک ٹن رہی ہے جبکہ اب تک تین لاکھ 60 ہزار 285 میٹرک ٹن درآمد کی گئی ہے جبکہ دسمبر میں کھپت کا اندازہ ایک لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن لگایا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں دو ہزار روپے فی میٹرک ٹن کا اضافہ کیا ہے جس کے باعث دسمبر میں صارفین پر 204 ملین روپے کا بوجھ پڑے گا۔

ایل پی جی انڈسٹڑیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق نومبر میں گیس کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے جو آئندہ مہینوں میں قلت کی شکل اختیار کر سکتی ہے، ایل پی جی سستی پڑتی ہے لیکن ٹیکسز کی وجہ سے اب یہ بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز سالانہ چھ ارب روپے ٹیکس دیتے ہیں، حکومت کو ٹیکسوں میں کمی کرنی چاہیے تاکہ صآرفین کو فائدہ پہنچ سکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here