امریکا، بلیک فرائیڈے پر کتنے ارب ڈالر کی شاپنگ ہوئی؟

510

نیویارک: امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بار ’تھینکس گیونگ‘ کے بعد ’بلیک فرائیڈے‘ کی سیل پر زیادہ تر امریکیوں نے آن لائن شاپنگ پر زیادہ انحصار کیا اور خریداری پر نو ارب ڈالر خرچ کیے۔

آن لائن خرید و فروخت کا ریکارڈ رکھنے والی کمپنی ایڈوبی اینالیٹکس کے مطابق رواں برس آن لائن شاپنگ میں 22 فی صد اضافہ ہوا۔ گزشتہ برس امریکی صارفین نے سات ارب 40 کروڑ ڈالر کی خریداری کی تھی۔

دوسری طرف روایتی انداز میں دکانوں یا سپر مارکیٹس میں خریداری میں نمایاں کمی ہوئی ہے، اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ لوگوں کے سٹورز پر جانے کے رجحان میں 52 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ رجحان امریکا کے مغربی، وسطی اور جنوبی حصوں کے مقابلے میں شمال مشرقی اور مغربی حصوں میں زیادہ رہا، سب سے زیادہ کمی زیورات اور جوتوں کی خریداری میں دیکھنے کو ملی، کپڑوں کی فروخت میں 50 فی صد جب کہ گھریلو اشیاء کی فروخت میں 39 فی صد کمی ہوئی۔

ماہرین کے مطابق اس مندی کے باوجود بلیک فرائیڈے کی شاپنگ صارفین کے سٹورز پر اشیاء خریدنے کی اس موسم کی بڑی فروخت میں شمار ہو گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here