سام سنگ نے پاکستان میں ای سٹور متعارف کرا دیا

1278

کراچی: موبائل فونز کمپنی سام سانگ نے کورونا وائرس وبا کے پیش نظر اپنے صارفین اور سٹاف کو محفوظ رکھنے کے لیے پاکستان میں ای سٹورز کھولنے کا اعلان کر دیا۔

سام سانگ ای سٹورز کی مدد سے صارفین اب گھر بیٹھے کمپنی کی مصنوعات آن لائن آرڈر کرکے منگوا سکتے ہیں، اس فیصلے سے ناصرف صارفین بلکہ ان کے اہلِخانہ بھی محفوظ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

مبینہ فراڈ، سام سانگ سربراہ کے خلاف مقدمے کی کارروائی کا آغاز

ایپل کا ڈویلپرز کیلئے سمال بزنس پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ

پاکستانی ای کامرس مارکیٹ میں جگہ بنانے کے لیے کمپنی نے اپنا پہلا ای سٹور شروع کر دیا ہے، ای سٹور کھولنے کا مقصد سام سانگ کے صارفین کو خریداری کا ایک نیا تجربہ اور پاکستان میں آن لائن شاپنگ کے عمل میں انقلاب برپا کرنا ہے۔

واضح رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث کئی ممالک میں دوبارہ سے لاک ڈاؤن نافذ کیے گئے ہیں جس کے باعث آن لائن شاپنگ میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مارکیٹیں بند ہونے کی وجہ سے صارفین گھر بیٹھے اپنی ضرورت کی اشیاء آرڈر پر منگوانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ای کامرس کے ٹرینڈ کو دیکھتے ہوئے سام سانگ نے اپنے پاکستانی صارفین کو بہترین خریداری کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے ای سٹورز کے تصور پر اپنے کاروبار کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here