پاکستان میں پہلا سمارٹ فون مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی تیاریاں

813

لاہور: پاکستان کا سمارٹ فون مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کے لیے دو چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے آفس میں مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے، دونوں مینوفیکچرنگ پلانٹ فیصل آباد میں قائم کیے جائیں گے۔

چینی موبائل کمپنی ویوو (VIVO) کے نائب صدر دُوام تائی پنگ (Duam Tai Ping) اور ژانگ بن کے مینوفیکچرنگ ڈائریکٹر نے فیڈمک کے آفس میں معاہدے پر دستخط کیے۔ صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز اینڈ کامرس میاں اسلم اقبال نے معاہدے کی حتمی تقریب میں شرکت کی۔

معاہدے کے مطابق چینی کمپنیاں فیصل آباد میں واقع M3 انڈسٹریل اسٹیٹ میں مشترکہ طور پر اپنا پہلا سمارٹ فون مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کریں گی، ابتدائی طور پر چینی کمپنیاں منصوبے میں ایک کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔

یہ بھی پڑھیے:

مہنگائی کی شکایت کرتے پاکستانیوں نے چار ماہ میں 55 کروڑ ڈالر کے سمارٹ فون درآمد کر لیے

تیسری سہ ماہی: ایپل، ہواوے ، شاؤمی یا سام سنگ میں سے زیادہ سمارٹ فون کس نے بیچے؟

صوبائی وزیر اسلم اقبال نے اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کی پالیسیوں کی وجہ سے مقامی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے کا موقع ملے گا، سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل تحفظ اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس معاہدے سے مقامی شہریوں کے لیے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ برآمدات کے ذریعے غیرملکی زرِمبادلہ بھی کمایا جائے گا۔

پاکستان دنیا بھر میں سب سے زیادہ موبائل فونز درآمد کرنے والا ساتواں بڑا ملک ہے جس کی مارکیٹ کا حجم 40 ملین سے زائد ہے۔ اسی لیے مقامی مینوفیکچرنگ کی مدد سے موبائل فونز کی درآمدات پر غیرملکی زرِمبادلہ کو بچایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here