ورکرز کا دھرنا، بھارتی ریاست کرناٹکا میں ٹویوٹا کا پلانٹ بند

451

بینگلورو: بھارت میں ٹویوٹا موٹر کارپوریشن نے اپنی ورکرز یونین کے بیشتر ارکان کی جانب سے دھرنے کے باعث مینوفیکچرنگ پلانٹ کو بند کر دیا۔

آٹو کمپنی ٹویوٹا موٹرز (ٹی کے ایم) کی فیکٹریاں بھارتی ریاست کرناٹکا کے صنعتی مرکز سمجھے جانے والے علاقہ بدادی میں واقع ہے جہاں دونوں فیکٹریوں کے ملازمین نے دھرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد 10 نومبر کو آٹو فیکٹریاں بند کر دی گئی تھیں، ورکرز یونین نے کارکنوں کو نکالنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

آٹو موبائل کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت کی مقامی حکومت کے محکمہ لیبر نے ملازمین کی جانب سے دھرنا دینے پر منع کیا تھا اس کے ساتھ ساتھ 19 نومبر کو کمپنی کی انتظامیہ نے ‘قانونی بندش’ کر کے فیکٹری کے آپریشنز کا دوبارہ سے آغاز کرنے کی ہدایت دی تھی۔

کمپنی نے کہا کہ پلانٹ آپریشنز کو مؤثر اور بلا رکاوٹ چلانے کے لیے ہر شفٹ میں کم سے کم 90 فیصد ورک فورس کی ضرورت ہوتی ہے، موجودہ صورت حال کے تناظر میں مینوفیکچرنگ کا عمل جاری رکھنا مناسب نہیں۔

کمپنی کے ملازمین کے ساتھ تناؤ کے باعث کئی ماہ سے کمپنی کی سیلز بھی متاثر ہوئی ہیں جبکہ بھارت میں ہر سال نومبر کے تہوار کے دوران ڈیلرز کو گاڑیوں کی ڈلیوری اور مانگ میں اضافہ ہوتا ہے۔

بھارت میں ایک دوسری آٹو کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ اکتوبر اور دسمبر کے تہوار کے دوران بگ ٹیک پرچیزز اور پرسنل ٹرانسپورٹ کی مانگ میں اضافے کی وجہ ان کی سیلز بڑھنے کی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here