اسلام آباد: وفاقی بورڈ برائے ریونیو (ایف بی آر) نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے لیے حفاظتی سامان اور علاج کے لیے طبی مصنوعات کی درآمدات پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا۔
ایف بی آر کے ایک نوٹی فکیشن کے مطابق یکم اکتوبر 2020ء سے 31 جون 2021ء تک کورونا وائرس سے متعلق 61 اشیاء کی درآمدات پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
پاکستان میں ایک منٹ میں کورونا وائرس کا پتہ چلانے والی ڈیوائس تیار
’کورونا وبا سے پیدا شدہ بےیقینی تیسری عالمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے‘
ایف بی آر نے مذکورہ 61 طبی مصنوعات کی درآمدات پر کسٹمز ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی اور اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی تھی، اس اقدام کی مدد سے مقامی مارکیٹ میں طبی آلات کی بڑھتی قیمتوں کو روکنے کے لیے پرسنل پروٹیکٹو ایکوپمنٹ (پی پی ایز) کی درآمدات پر ریلیف فراہم کرنا ہے۔