وباء کے باوجود ایک سال میں بل گیٹس سے زیادہ اور دنیا کا دوسرا امیر ترین بننے والا شخص

966

واشنگٹن: کورونا وائرس کی وباء کے باعث 2020ء جہاں عالمی معیشت کیلئے تباہ کن سال ثابت ہوا ہے وہیں اس سال نے کئی شخصیات کو ارب، کھرب پتی بنا دیا ہے، ایک شخص ایسے ہیں جو وبا کی تباہ کاریوں کے باوجود پہلی بار مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

یہ کوئی اور نہیں بلکہ امریکی برقی کار ساز کمپنی ٹیسلا کے سربراہ اور ارب پتی ایلن مسک ہیں جو نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو پیچھے کر دنیا کی دوسری امیرترین شخصیت بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 

مصدق ذوالقرنین جرابیں بیچ کر ارب پتی کیسے بن گئے؟

’گوگل، فیس بک سمیت چار بڑی کمپنیاں کسی کو جواب دہ نہیں‘

گوگل کا آن لائن کاروباروں کی ترقی کیلئے لاکھوں ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ

کورونا کے باوجود دو ماہ میں دنیا کے 25 ارب پتیوں کی دولت میں بے پناہ اضافہ

’زیادہ وقت فلاحی کاموں میں صَرف کرنا چاہتا ہوں‘ بل گیٹس مائیکروسافٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مستعفی

ایلن مسک ٹیسلا اور سپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے بانی ہیں اور اپنے منفرد منصوبوں کی وجہ جانے جاتے ہیں، جیسے انساںوں کو مریخ پر آباد کرنا، انسانی دماغ کو کمپیوٹر سے منسلک کرنا، ٹریفک جام سے بچنے کے لیے میلوں طویل سرنگیں کھودنا اور بہت کچھ۔

بلوم برگ بلینئرز انڈیکس کے مطابق رواں سال جنوری میں دنیا کی امیر شخصیات کی فہرست میں ایلن مسک 35ویں نمبر پر تھے مگر اگست میں چوتھے، ستمبر میں تیسرے نمبر پر پہنچے اور اب وہ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، مسک کی کل جائیداد کا تقریباً تین چوتھائی حصہ ٹیسلا شیئرز پر مشتمل ہے۔

رواں سال ٹیسلا کے شیئرز میں خاطرخواہ اضافہ ہونے کی وجہ سے ایلن مسک کی کل جائیداد 7.2 ارب ڈالر سے بڑھ کرمجموعی طور پر 127.9 ارب ڈالر ہو گئی ہے، ان کے اثاثوں کی مالیت میں رواں سال تقریباً 110.3 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، اس دوران ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو 500 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے جبکہ سپیس ایکس بھی ایلن مسک کی دولت میں 25 فیصد اضافے کا باعث بنی ہے۔

بلوم برگ انڈیکس کے مطابق بل گیٹس 128 ارب ڈالر کے ساتھ اب تیسرے نمبر پر ہیں، برنارڈ آرنالڈ 105 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے اور 102 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ایمازون کے بانی جیف بیزوس امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here