’جون 2021ء تک قومی اسمبلی، سینیٹ کو مکمل ڈیجیٹلائز کیا جائے ‘

140

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جون 2021ء تک پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ازحد ضروری ہے۔

بدھ کو صدر مملکت نے پارلیمنٹ ہائوس کو مکمل ڈیجیٹلائز کرنے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب احمد صدیقی، سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شباہت علی شاہ نے شرکت کی۔

صدرمملکت کو پارلیمنٹ کی آٹومیشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، صدرنے اجلاس کو بتایا کہ موثر فیصلہ سازی، بہتر سیکریٹریٹ اور کمیٹی مینجمنٹ کے لئے پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن ازحد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ضروری ہے، ڈیجیٹلائزیشن سے پارلیمنٹ کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور قانون سازی پر نگرانی کا موثر نظام قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

صدر عارف علوی نے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو جون 2021 تک پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here