جولائی تا اکتوبر، پٹرولیم گروپ کی درآمدات میں ایک ارب ڈالر سے زائد کمی

جولائی تا اکتوبر 2020ء کے دوران پٹرولیم گروپ کی درآمدات کا حجم 3.153 ارب ڈالر تک کم ہوا، گزشتہ سال یہ حجم 4.180 ارب ڈالر تھا، خام تیل کی درآمدات 26.13 فیصد، ایل این جی 46.14 فیصد کم، ایل پی جی کی درآمدات میں 54.09 فیصد اضافہ

819

اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران پٹرولیم گروپ کی درآمدات میں 24.56 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں جولائی تا اکتوبر 2020ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 3.153 ارب ڈالر تک کم ہو گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر2019ء کے دوران پٹرولیم گروپ کی درآمدات کا حجم 4.180 ارب ڈالر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: 

چین کو پاکستانی برآمدات میں کمی، درآمدات میں اضافہ

اکتوبر میں بھی پاکستان ٹیکسٹائل برآمدات میں بھارت، بنگلہ دیش سے آگے رہا

چار ماہ میں پاکستان کو ریڈی میڈ گارمنٹس، نیٹ وئیرز، بیڈوئیرز کی برآمدات سے کتنی آمدن ہوئی؟

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران پٹرولیم گروپ کی درآمدات میں 1.027 ارب ڈالر یعنی 24.56 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی بی اسی کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں خام پٹرولیم کی درآمدات 26.13 فیصد کمی سے 1.186 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 0.876 ارب ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمدات بھی 46.14 فیصد کی کمی سے 1.191 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 0.641 ارب ڈالر تک کم ہو گئیں۔

دوسری جانب گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی درآمدات 54.09 فیصد اضافہ سے 87.435 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 134.726 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

پی بی ایس کے مطابق اکتوبر2020ء کے دوران پٹرولیم گروپ کی درآمدات میں 18.33 فیصد کمی ہوئی ہے جو اکتوبر 2019 کی درآمدات 1010.531 ملین ڈالر کے مقابلہ میں اکتوبر 2020 میں 825.272 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here