زرمبادلہ ذخائر میں ایک سال کے دوران 4.082 ارب ڈالر اضافہ

545

اسلام آباد: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک سال کے دوران 4.082 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال نومبر کے اختتام  پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم  16.003 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

نومبر 2019ء کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم  9.112 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 6.891 ارب ڈالر کے ذخائر موجود تھے۔

19 نومبر 2020ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 20 ارب ڈالر کی حد عبور کر گئے اور ان کا حجم 20.085 ارب ڈالر رہا۔

سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12.931 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.154 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ اس طرح ایک سال کی مدت میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے حجم میں 4.082 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here