جوبائیڈن نے اپنا وزیر خارجہ چن لیا

684

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق نائب وزیر خارجہ، قومی سلامتی کے سابق نائب مشیر انٹونی بلنکن کو ملک کا نیا وزیر خارجہ نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز، بلوم برگ اور دیگر خبر رساں اداروں نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جوبائیڈن نے سابق صدر باراک اوباما کے دور صدارت میں نائب وزیر خارجہ کے فرائض سرانجام دینے والے 58 سالہ انٹونی بلنکن کو ملک کا نیا وزیر خارجہ نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ اور دیگر خبر رساں اداروں نے بتایا کہ جوبائیڈن کے ایک اور قریبی ساتھی جیک سلیوان، جنہیں پالیسی معاملات میں مہارت رکھنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے، کو قومی سلامتی کے مشیر نامزد ہوں گے۔

انٹونی بلنکن 2015ء تا 2017ء تک نائب وزیر خارجہ اور 2013ء تا 2015ء تک قومی سلامتی کے نائب مشیر رہے جبکہ 2002ء تا 2008ء تک امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے ڈیموکریٹک سٹاف ڈائریکٹر بھی رہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here