یورپی یونین کا کورونا کی دو ویکسینز کی منظوری دینے کا فیصلہ

681

برسلز: یورپی یونین کی جانب سے رواں برس کے آخر تک کورونا وائرس کے انسداد کی دو ویکسین کی منظوری دی جا سکتی ہے۔

یورپین کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیر لائن نے بتایا کہ دوا ساز کمپنی فائزر، بیون ٹیک اور ماڈرننا کی جانب سے ٹیسٹ کی گئی کورونا ویکسین آئندہ ماہ دسمبر کے اختتام سے قبل منظور کی جا سکتی ہیں۔

برسلز میں یورپی یونین کے رہنمائوں کی ایک ویڈیو کانفرنس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی رکاوٹ پیش نہ آنے کی صورت میں یورپی میڈیسن ایجنسی دسمبر میں مشروط مارکیٹنگ کی اجازت دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 

وباء سے بچنے کی امید پیدا، کورونا کیخلاف 95 فیصد موثر ویکسین تیار

کورونا ویکسین کی خبر آتے ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے

کورونا ویکسین بنانے والی کمپنی کے شئیرز کی قیمت آسمان پر، کروڑوں ڈالر کے حصص پہلے دن فروخت

اطلاعات کے مطابق یورپی یونین اس ممکنہ ویکسین کے لیے فی ڈوز 15.5 یورو ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور فائزر بیون ٹیک کمپنی سے اس دوا کی 300 ملین خوراکیں خریدنے کے لیے 4.65 ارب یورو ادا کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی ادویہ ساز فائزر انکارپوریشن نے کہا ہے کہ اس کی تیار کردہ کورونا ویکسین حتمی نتائج میں وائرس سے بچائو میں 95 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ حتمی نتائج کی بناء پر فائزر نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کو جلد امریکا کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ویکسین کے عام استعمال اور مزید تیاری کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

فائزر کی تیار کردہ ویکسین کے مؤثر ثابت ہونے کی شرح ابھی تک کسی بھی شخص پر تجربہ کرنے پر سب سے زیادہ رہی ہے، ماہرین نے پہلے ہی کہا تھا کہ فائزر کے عبوری نتائج 90 فیصد سے زیادہ مؤثر ہیں جو حوصلہ افزاء بات ہے۔

فائزر نے کہا ہے کہ اس نے 43 ہزار سے زائد رضاکاروں پر ویکسین کا تجربہ کیا تھا، 170 کورونا کیسز میں سے صرف آٹھ متاثرہ لوگوں کو placebo قسم کی بجائے shot ٹائپ ویکسین دی گئی جس کے نتائج کے مطابق ویکسین کے مؤثر ہونے کی شرح 95 فیصد ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here