بجلی کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

سب سے زیادہ 270.9 ملین ڈالر کول پاور پروجیکٹس، 46 ملین ڈالر ہائیڈرو پاور پروجیکٹس، 35.4 ملین ڈالر ایندھن سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں بیرونی سرمایہ کاری آئی

102

اسلام آباد: ملک میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں جاری مالی سال کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک اور سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں 352.3 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 569.66 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں ملک میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں 52.6 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں سب سے زیادہ کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں میں بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جن کی مالیت 270.9 ملین ڈالرہے، پانی سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں میں 46 ملین ڈالر اور ایندھن سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں میں 35.4 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here