کچھ کر دکھانے کے جذبے سے سرشار نوجوانوں کیلئے حکومت کی خوشخبری

406

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے ملک بھر کے نوجوانوں کے نام  پیغام میں کہا ہے کہ وہ نوجوانوں کو خوشخبری دینا چاہتے ہیں، وزیراعظم نے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ساری جدوجہد نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے کی ہے، اب وزیراعظم نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنا چاہتے ہیں جس کی سربراہی وہ خود کریں گے، اس کونسل کیلئے ملک بھر سے پچاس نوجوانوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان وزیراعظم کے ساتھ مل کر وہ پالیسیاں تشکیل دیں گے جو اُن کی ضرورت ہیں، عمران خان کی جدوجہد میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے، یوتھ کونسل کا انتخابی عمل انتہائی شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ نوجوان ’کامیاب جوان‘ کی ویب سائیٹ پر جا کر اپلائی کر سکتے ہیں، 50 بہترین قابل نوجوانوں کو یوتھ کونسل کی رکنیت کیلئے منتخب کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here