شکایات کے ازالہ کیلئے پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ میں ایف بی آر کی کیٹیگری بھی شامل

580

اسلام آباد: پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) نے پاکستان سٹیزن پورٹل میں ‘ایف بی آر پالیسی میٹرز’ کے نام سے ایک نئی کیٹیگری متعارف کرا دی جس کی مدد سے شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

وفاقی بورڈ برائے ریونیو (ایف بی آر) نے سیٹزن پورٹل پر ڈراپ کمپلین کیٹگری میں متعارف کرائے گئے نئے فیچر کے بارے میں اپنے متعلقہ فیلڈ فارمیشنز کو آگاہ کر دیا ہے۔

اس سے قبل ایف بی آر کے فیلڈ فارمیشنز نے فیسیلیٹیشن اینڈ ٹیکس پئیرایجوکیشن (فیٹ) ونگ کو بتایا کہ بڑی تعداد میں ریلیف طلب کرنے والے افراد کی درخواستیں حکومتی پالیسیوں کے مطابق نہیں اور ایف بی آر کے دائرہ کار سے ہی باہر ہیں۔

اس وقت، زیادہ تر شکایات موبائل فونز پر بھاری ڈیوٹیز اور ٹیکس لیویز سے متعلق ہیں اور موبائل فونز کو سالانہ ڈیوٹی فری کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here