وباء سے بچنے کی امید پیدا، کورونا کیخلاف 95 فیصد موثر ویکسین تیار

716

امریکی ادویہ ساز فائزر انکارپوریشن نے کہا ہے کہ اس کی تیار کردہ کورونا ویکسین حتمی نتائج میں وائرس سے بچائو میں 95 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

حتمی نتائج کی بناء پر فائزر نے امید ظاہر ک ہے کہ اس کو جلد امریکا کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ویکسین کے عام استعمال اور مزید تیاری کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

فائزر کی تیار کردہ ویکسین کے مؤثر ثابت ہونے کی شرح ابھی تک کسی بھی شخص پر تجربہ کرنے پر سب سے زیادہ رہی ہے، ماہرین نے پہلے ہی کہا تھا کہ فائزر کے عبوری نتائج 90 فیصد سے زیادہ مؤثر ہیں جو حوصلہ افزاء بات ہے۔

فائزر نے کہا ہے کہ اس نے 43 ہزار سے زائد رضاکاروں پر ویکسین کا تجربہ کیا تھا، 170 کورونا کیسز میں سے صرف آٹھ متاثرہ لوگوں کو placebo قسم کی بجائے shot ٹائپ ویکسین دی گئی جس کے نتائج کے مطابق ویکسین کے مؤثر ہونے کی شرح 95 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

یورپی یونین کا کورونا ویکسین کی تین کروڑ خوراکیں خریدنے کا فیصلہ

پاکستان کا کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ

کورونا ویکسین کی تیاری، عالمی سٹاک مارکیٹوں کے تجارتی حجم میں دو کھرب ڈالر اضافہ

برطانیہ کی یونیورسٹی آف ریڈنگ کے ویرولوجی کے پروفیسر آئن جونز نے کہا ہے کہ اعدادوشمار سے لگتا ہے کہ یہ (ویکسین) وبا کے خلاف سخت مقابلہ کرے گی۔

فائزر نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی ویکسین ایڈوائزری کمیٹی اعدادوشمار پر نظرثانی کر کے اپنے آئندہ ماہ ہونے والے اجلاس میں بات چیت کرے گی۔

اس سے قبل فائزر نے ٹرائلز کے ابتدائی نتائج شائع کیے تھے جس کے بعد اب حتمی نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔

ایک دوسری دواساز کمپنی موڈرنا انکارپویشن نے بھی اپنی ویکسین کے ابتدائی نتائج جاری کر دیے ہیں جو جان لیوا وائرس کے خلاف 94.5 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

دونوں دوا ساز کمپنیوں کے نتائج توقع سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئے ہیں، دونوں کمپنیوں نے نیو میسنجر آر این اے ٹیکنالوجی کے ذریعے یہ ویکسین تیار کی ہے جس کی دریافت کے بعد انسانیت کو جان لیوا وبا سے بچانے کی کچھ امید پیدا ہوئی ہے۔

دریں اثناء پاکستان کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کی ہدایت کر رکھی ہے جس کے بعد پاکستانی حکام نے دو دواساز کمپنیوں کے ساتھ ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کے لیے رابطے بھی کیے ہیں۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نوشین حامد کے مطابق وفاقی حکومت نے کورونا ویکسین کی سپلائی کے لیے دو عالمی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چئیرمین ڈاکٹر عطاء الرحمان نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ امریکی کمپنی فائزر نے 90 فیصد مؤثر ویکسین تیار کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کی بے حد کم درجہ حرارت پر سٹوریج کی وجہ سے یہ پاکستان کے لیے بہتر نہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here