کئی سال بعد پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر سے متجاوز

13 نومبر 2020ء کو اختتام پذیر ہفتہ کے دوران 1.025 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک کے پاس 12.931 ارب ڈالر، کمرشل بینکوں کے پاس 7.154 ارب ڈالر موجود

794

اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، گذشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 1.025 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 13 نومبر 2020ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 20.085  ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم  19.906 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 13 نومبر 2020ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12.931 ارب ڈالر تھا جو دو فروری 2018 کے بعد زرمبادلہ کی بلند ترین شرح ہے۔

اسی طرح 13 نومبر 2020 کو اختتام پذیر ہفتے تک کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.154 ارب ڈالرتھا، یوں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here