چور ایپل کی 6.6 ملین ڈالر کی مصنوعات لے اڑے

483

لندن: برطانیہ میں چوروں نے موبائل کمپنی ایپل کے ٹرک سے پانچ ملین پاؤنڈز (6.6 ملین ڈالر) کی مصنوعات لوٹ لیں۔

برطانوی پولیس کے مطابق چوروں نے ایپل مصنوعات لے کر جانے والے ٹرک ڈرائیور اور سکیورٹی گارد کو پکڑ کر باندھ دیا اور 6.6 ملین ڈالر کی مصنوعات لے کر فرار ہو گئے۔

چوروں نے نارتھمٹن شائر میں ایم وَن موٹروے پر سلپ روڈ پر واردات کی جہاں وہ ٹرک کو قریبی انڈسٹریل اسٹیٹ لے جانے سے قبل ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈ کو بندھا ہوا چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

چوروں نے ٹرک میں سے مصنوعات نکال کر دوسرے ٹرک میں لوڈ کیں اور لٹرورتھ کے علاقے میں 9 میل دور جا کر ایپل پراڈکٹس کے 48 پیکٹس کو ایک اور گاڑی میں منتقل کر لیا۔

لندن پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ایسے لوگوں سے بات کرنا چاہتے ہیں جنہیں غیرمعمولی حالات میں ایپل کی پروڈکٹس فروخت کرنے کی پیش کش کی گئی ہو یا ایسے افراد جنہوں نے ان مصنوعات کو کم قیمت پر فروخت ہوتے دیکھا ہو۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here