ایمازون کا آئن لائن فارمیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

474

واشنگٹن: امریکی ای کامرس کمپنی ایمازون نے امریکہ میں ادویات کی ترسیل کے لیے آن لائن فارمیسی کا آغاز کر دیا۔

ایمازون آن لائن فارمیسی کی مدد سے صارفین ادویات کی قیمتوں کا موازنہ کر کے کمپنی کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے ادویات خرید سکیں گے۔

ایمازون فارمیسی پروفائل کے ذریعے صارفین اپنی انشورنس معلومات، ڈاکٹری نسخوں پر رہنمائی اور آن لائن ادائیگی جیسی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے جبکہ کلب پرائم کے ارکان کو ڈسکاؤنٹ بھی ملیں گے۔

ایمازون نے 2018ء میں ادویات ڈلیور کرنے والی PillPack نامی کمپنی کو 753 ملین ڈالر میں خریدا تھا جس کے بعد کمپنی نے اب باقاعدہ اپنی فارمیسی کا آغاز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ایمازون کا بھارت میں مزید دو ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

بھارت : ریلائنس کے ساتھ معاہدہ روکنے کے لیے ایمازون کا فیوچر ریٹیل پر انسائڈ ٹریڈنگ کا الزام

جیفریز ایکویٹی ریسرچ کے تجزیہ کار کے مطابق گزشتہ دو سالوں سے ایمازون امریکا بھر میں ادویات کی شپنگ کے لیے لائسنس حاصل کرنے کوششوں میں مصروف تھی جو اس کی ڈرگ سپلائی چین کے پھیلاؤ میں رکاوٹ تھا۔

آن لائن کتابوں کی فروخت سے آغاز کرنے والی کمپنی ایمازون ریٹیل، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور اب فارماسیوٹیکل کے شعبے میں قدم رکھ رہی ہے، کمپنی کو لیبر گروپس اور قانون سازوں سے اس کے پھیلاؤ اور حجم میں اضافے پر شدید تنقید کا سامنا بھی ہے۔

پِل پیک (PillPack) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ٹی جے پارکر اور نائب صدر ایمازون فارمیسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریٹیلر کا مقصد اس صنعت میں صارفین کو ذہن نشین کرانا ہے کہ اس سے زحمت اور پریشانی بھی ہو سکتی ہے۔

ایمازون کو وال گرینز بوٹس الائنس انکارپوریشن، سی وی ایس ہیلتھ کارپوریشن، وال مارٹ انکارپوریشن، رائٹ ایڈ کارپوریشن، کروگر کارپوریشن سمیت دیگر کمپنیوں سے مسابقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here