پاکستان سٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات ادا کرنے کیلئے 24 ارب جاری

منظور کردہ 24.42 ارب روپے سات ہزار 594 ریٹائرڈ ملازمین کو ادا کئے جائیں گے، فی کس تقریباً 32 لاکھ 20 ہزار وپے کی ادائیگی کی جائے گی: ترجمان وزارت صنعت و پیداوار

643

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان سٹیل ملز (پی ایس ایم) کے ریٹائرڈ ملازمین کے دیرینہ مسائل حل کرتے ہوئے 24.42 ارب روپے کی ادائیگی کر دی۔

وزارت صنعت و پیداوار کے ترجمان کے مطابق منظور کردہ 24.42 ارب روپے سات ہزار 594 ریٹائرڈ ملازمین کو ادا کئے جائیں گے، فی کس تقریباً 32 لاکھ 20 ہزار وپے کی ادائیگی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

بریگیڈئیر (ر) شجاع حسن پاکستان سٹیل ملز کے سی ای او تعینات

سٹیل ملز کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزرز کی تعیناتی پر سوالات کھڑے ہو گئے

ترجمان کے مطابق حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ بوڑھے اور ریٹائرڈ ملازمین کی ادائیگی 2013ء سے واجب الادا تھی۔

قبل ازیں وفاقی حکومت جنوری 2019ء میں انتقال کر جانے والے ملازمین کے خاندانوں کو 1.26 ارب روپے ادا کر چکی ہے۔

ترجمان کے مطابق حکومت کی حتیٰ الامکان یہ کوشش ہے کہ جلداز جلد پاکستان سٹیل ملز، جو کہ 2015ء سے غیرفعال ہے، کے ملازمین کے مسائل کو حل کیا جائے اور سٹیل ملز کو قومی اثاثے کے طور پر بہترین طریقے سے استعمال میں لایا جائے۔ اس سلسلے میں اہم پیش رفت اگلے چند ہفتوں میں ممکن ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here