فیصل آباد میں انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے13 ارب کا پیکج

فیصل آباد ترقی کرے گا تو پاکستان بھی ترقی کرے گا، 90 دنوں میں خصوصی اقتصادی زونز کیلئے پانچ فیکٹریوں کے لائسنس جاری کئے : وزیراعلیٰ پنجاب

828

فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیصل آباد کیلئے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) اور انفراسٹرکچر کے دیگر منصوبوں کیلئے 13 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کر دیا۔

بدھ کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو فیصل آباد آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ترقی کرے گا تو پاکستان بھی ترقی کرے گا کیونکہ فیصل آباد پاکستان کا مانچسٹر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 

بزدار حکومت کے اہم فیصلے، گنے کی امدادی قیمت 200 روپے مقرر

بزدار حکومت نے 75 چھوٹے کاروباروں کی لائسنس فیس معاف کر دی

پنجاب حکومت کا ہائی ویز کے اردگرد علاقے ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

ظفر مسعود: ایک کرشماتی شخصیت، کیا وہ بینک آف پنجاب کو ’بگ فائیو کلب‘ کا حصہ بنا پائیں گے؟

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صنعتوں کو 26 ارب کا ٹیکس ریلیف دیا ہے، ہم نے 90 دنوں کے اندر خصوصی اقتصادی زونز کیلئے پانچ فیکٹریوں کے لائسنس جاری کئے ہیں، دسمبر تک مزید 16 فیکٹریوں کو لائسنس جاری کر دیئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فیصل آباد کیلئے سڑکوں، پی ایچ اے سمیت دیگر منصوبوں کیلئے 13 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کرتا ہوں، فیصل آباد کی ترقی ملکی معاشی ترقی کیلئے بہت اہم ہے، فیصل آباد میں بنیادی ڈھانچہ کی ترقی سے شہریوں کے مسائل حل ہوں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کاروبار میں آسانی کیلئے سہولتیں دے رہے ہیں، پنجاب میں 13 خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے حوالہ سے کام ہو رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here