تاجر، صنعتکار برادری کے اعتماد کو فروغ دینے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے: مشیر خزانہ

667

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری کے شعبہ میں اصلاحات اور کاروبار میں سہولیات فراہم کرنے کے ذریعے تاجر اور صنعت کار برادری کے اعتماد کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مشیر خزانہ نے کہا کہ اکتوبر 2020ء میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 151 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں ملک میں 126.5 ملین ڈالرمالیت کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ رواں سال اکتوبر میں ایف ڈی آئی کا حجم 317 ملین ڈالر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 

ترک سرمایہ کار پاکستانی صنعتی یونٹس میں سرمایہ کاری کیلئے تیار

ترکی کا بڑا کاروباری گروپ پاکستانی رئیل سٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے تیار

سات سالوں میں سی پیک منصوبوں پر کتنے ارب ڈالر سرمایہ کاری ہوئی؟

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اکتوبر میں ایف ڈی آئی میں 151 فیصد اضافہ

انہوں نے کہا کہ جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 733 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.1 فیصد زیادہ ہے۔

شیخ نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کے شعبہ میں اصلاحات اور کاروبار میں سہولیات فراہم کرنے کے ذریعے تاجروں اور صنعت کاروں کے اعتماد کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں چین پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے بڑے ملک کی حیثیت سے سامنے آیا ہے، اس عرصہ میں چین نے پاکستان میں 332.3 ملین ڈالر اورمالٹا نے 74.1 ملین ڈالر براہ راست سرمایہ کاری کی۔

جاری مالی سال میں نیدرلینڈز 51.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

سب سے زیادہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری بجلی کے پیداواری شعبہ میں ہوئی جہاں سرمایہ کاری کا حجم 352.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

فنانشل بزنس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 118.5 ملین ڈالر اور تیل و گیس کے پیداواری شعبہ میں 83.1 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here