اسلام آباد: ملک میں تیل اور گیس پیدا کرنے والے اضلاع سے گزشتہ 21 ماہ کے دوران رائلٹی کی مد میں 142 ارب 97 کروڑ روپے سے زائد جمع ہوئے ہیں۔
پٹرولیم ڈویڑن کے ذرائع کے مطابق اگست 2019ء سے مئی 2020ء تک تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں نے رائلٹی کی مد میں یہ رقم جمع کرائی ہے جس میں سے خام تیل کی مد میں 51 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ روپے اور گیس کی پیداوار پر 91 ارب 78 کروڑ 10 لاکھ روپے جمع ہوئے ہیں۔
گزشتہ دو سال کے دورا ن تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں کی مختلف آئل فیلڈ سے 9 ہزار 444 بیرل یومیہ تیل اور 218 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں شامل کی گئی ہے۔