ایل این جی کے نرخوں میں کمی، سوئی سدرن، سوئی نادرن نے اوگرا کا فیصلہ مسترد کر دیا

879

اسلام آباد: گیس کمپنیوں نے ایل این جی صارفین کیلئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے نرخوں میں کمی کی مخالفت کر دی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے مطابق ایل این جی کے نرخوں میں کمی کا فیصلہ انہیں اعتماد میں لیے بغیر کیا گیا اور اس فیصلے سے ان کے خسارے میں اضافہ ہو گا۔

ترجمان سوئی سدرن نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ناانصافی پر مبنی اور قانون کے خلاف ہے۔

یہ بھی مدِنظر رہے کہ اوگرا گیس کمپنیوں کو ایل این جی صارفین سے 11 سے 17 فیصد کے حساب سے ٹیرف چارج کرنے کی اجازت تھی تاہم ریگولیٹری اتھارٹی کے گزشتہ بدھ کو یو ایف جی (unaccounted-for-gas) کی شرح میں 6 فیصد تک کمی کرنے کر دی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here