زرمبادلہ ذخائر 55 کروڑ 80 ڈالر اضافے سے 19 ارب 90 کروڑ ڈالر سے متجاوز

247

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک کے پاس زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 55 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافے سے 19 ارب 90 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق 6 نومبر تک ختم ہونے والے کاروباری ہفتے تک بینک کے پاس غیرملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 12740.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے جو گزشتہ ہفتے کے 12182.6 ملین ڈالر کے مقابلے میں 558 ملین ڈالر زیادہ ہیں یوں غیرملکی زرِمبادلہ ذخائر میں ہفتے کی بنیاد پر 4.57 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

مرکزی بینک کے مطابق حکومت کو 500 ملین ڈالر کے قرض ملنے کی وجہ سے زرمبالہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

اس وقت کمرشل بینکوں کے پاس 7166.4 ملین ڈالر جبکہ سٹیٹ بینک کے پاس 12740.5 ملین ڈالر موجود ہیں، یوں مجموعی ذخائر کا حجم 19906.9 ملین ڈالر ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here