ایمریٹس ایئرلائن کو تین دہائیوں کے بعد 3.4 ارب ڈالر خسارہ

750

دبئی: ایمریٹس ایئرلائن کو تین دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد رواں سال کے پہلے ششماہی کے دوران 3.4 ارب ڈالر کا خسارا ہوا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری ایئرلائن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران عالمی سفر کی معطلی اور سفری پابندیوں کی وجہ سے ایئرلائن کے ریونیو میں 75 فیصد کمی ہوئی۔

رواں سال کورونا وبا کے عروج کے دوران ایمریٹس ایئرلائن نے اپنا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ دورانیے کے دوران ایمریٹس ایئرلائن کے پسنجر ٹریفک میں 95 فیصد کمی ہوئی، ایمریٹس گروپ، جس کا ایمریٹس ایئرلائن میں شیئر ہے، کا کہنا ہے کہ اس دورانیے کے دوران گروپ کے عملے کی تعداد میں 24 فیصد کمی ہوئی اور سٹاف کی تعداد 81 ہزار 334 رہ گئی۔

ایئرلائن نے تصدیق کی ہے کہ دبئی حکومت نے ایکویٹی انویسٹمنٹ کے طور پر اسے دو ارب ڈالرز فراہم کیے ہیں۔ گذشتہ سال کی پہلی ششماہی میں ایمریٹس ایئرلائن نے 862 ملین درہم منافع کمایا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here